پسرور 10سالہ کمسن طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل دوست ہی قاتل نکلا قاتل گرفتار


پسرور.. تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں گزشتہ روز 10 سالہ طلحہ کی برہنہ نعش ملی تھی. بچے کی پر اسرار ہلاکت پر پورے علاقہ میں افسردگی کی فضا پھیلی ہوئی تھی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی کمسن بچے کی پر اسرار ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی تھی ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد کی سربراہی میں اندھے قتل کا معمہ حل کرنے اور قاتل کو گرفتار کر نے کے احکامات جاری کئے تھے ملزم 14سالہ عبداللہ ولد نوازش ساکن جمال جنڈ طلحہ کا دوست تھا ملزم نے طلحہ کو بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا پولیس ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے پولیس ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے. ترجمان پولیس

ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکٹس کا اعلان کیا ہے ترجمان پولیس

0/Post a Comment/Comments