MrJazsohanisharma

پسرور پی ٹی آئی رہنما دلپذیر بھٹی کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت مقدمہ درج (اویس راجپوت)

پسرورپسرور پی ٹی آئی رہنما دلپذیر بھٹی کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ پسرور (اویس راجپوت سے) ایف آئی درج کے مطابق تھانہ سبز پیپر کی حدود قصبہ کنگرہ میں محکمہ زراعت کے اہلکار سرکاری نرخ پر کھاد کی فراہمی اور کسان کارڈ بنانے کے سلسلہ میں موجود تھے،کے اچانک دلپذیر بھٹی اور 4/5 کس نامعلوم آفرد مسلح اتشں اسلحہ آگئے
اور کہا تم میرے کہنے پر کھادے نہیں دیتے آج تمہاری خیر نہیں تمہارا بندوبست کرتا ہوں اور محکمہ زراعت کے اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے، اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے کسان کارڈ بننے کے عمل کو روک دیا، جبکہ اہلکاروں کو زدو کوب کرنے کی کوشش کی، موقع پر موجود لوگوں نے محکمہ کے اہلکاروں کی جان بخشی کروائی، محکمہ زراعت کے آفیسر کامران باجوہ کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر دلپذیر بھٹی اور 4/5 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سبز پیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔