لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06مئی2020ء) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے جس میں صوبے بھر کی سلون، باربر شاپس کو ایک مخصوص وقت کے لئےکھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس حوالے سے 3 روز میں ایس او پیز تیار کی جا رہی ہیں جس کی بعد سلون اور باربر شاپس کو ان پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے مقرر کردہ وقت پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جا رہی ہے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاک ڈااؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نرمی کا باقائدہ اعلان 9 مئی کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پائپ،اسٹیل،اسپیئر پارٹس اور مشینری، الیکٹرونکس کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیکچرز کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 15 مئی کے بعد کپڑوں کی دکانیں 6 گھنٹے کے لئے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ پارکس کو بھی کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چھوٹے کاروبار کرنے والے لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ انہیں مخصوص وقت کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ اس کے لئے گزارہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔
پنجاب حکومت کے علاوہ اب وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ریلیف دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے جس سلسلے میں کل وزیراعظم عمران خان نےقومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی بات کی جائے تو حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کی سلون، باربر شاپس کو ایک مخصوص وقت کے لئےکھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس حوالے سے 3 روز میں ایس او پیز تیار کی جا رہی ہیں جس کی بعد سلون اور باربر شاپس کو ان پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے مقرر کردہ وقت پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی
Post a Comment